28 ستمبر 2016 - 14:15
امریکہ اور روس کے درمیان شام میں جنگ بندی کے حوالے سے سمجھوتہ دیرپا نہیں

روس نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے متن کا کچھ حصہ شائع کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس سمجھوتے کا مکمل متن منظرعام پر لائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے متن کا کچھ حصہ شائع کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس سمجھوتے کا مکمل متن منظرعام پر لائے۔

اسپوٹنیک کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی، شام میں جنگ بندی سمجھوتے کو شائع کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس سے امریکہ کی سچائی پر بہت سے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں- اس بیان کے مطابق امریکہ، اعتدال پسند مخالفین اور جبہۃ النصرہ کو ایک دوسرے سے الگ کرنے پرمائل نہیں تھا اور وہ دہشت گردوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر روس کے ساتھ مل کر مشترکہ فضائی کارروائی انجام دینا نہیں چاہتا تھا -

اس سمجھوتے کے مطابق امریکہ اور روس نے طے کیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے  لئے متصادم فریقوں پر اپنے اثرونفوذ کا استعمال کریں گے-

شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والا سمجھوتہ دیرپا ثابت نہیں ہوا اور گذشتہ چند دنوں کے اندر حلب کے مشرقی محلوں پرشدید ترین حملے ہوئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲